وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملالہ یوسف زئی اورساتھی طلباء کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔

اسلام آباد فیڈرل بورڈ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ جدید تعلیم سے دہشتگردی کے مائنڈ سیٹ کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ملالہ یوسف زئی اور ساتھی طالبات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر بچیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں چالیس لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں جو افسوسناک امر ہے۔ دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے جدید تعلیم بہت ضروری ہے جو کسی بھی قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے سائنس اور انجینئرنگ کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے طلباء ذہانت کے اعتبارسے کسی سے پیچھے نہیں ہیں، جدید چیلنجزسے نمٹنے کے لیے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن