لاہورہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے اہل خانہ نے ایک دوسرے پردھاوا بھول دیا،پسند کی شادی کرنے والی پیرمحل کی عروسہ تشدد سے بے ہوش ہوگئی۔

Oct 11, 2012 | 15:05

پیرمحل کی عروسہ اور عامر نے پسند کی شادی کی تھی اور عروسہ کے اہلخانہ نے لڑکے پراغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا، جس کے اخراج کے لیے دائر درخواست کی سماعت جسٹس منظوراے ملک نے کرنی تھی،سماعت سے قبل ہی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے اہل خانہ الجھ پڑے اورایک دوسرے پرگھونسوں اورتھپڑوں کی بارش کردی۔ لاہور ہائی کورٹ کی سیکیورٹی نے لڑکی کے والد اور لڑکے کے چچا سمیت عزیز و اقارب کوحراست میں لے لیا جبکہ لڑکی کواس کے شوہرکے ساتھ بھیج دیا گیا۔

مزیدخبریں