سابق وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹرشیر افگن نیازی طویل علالت کے بعد میانوالی میں انتقال کرگئے.

 سابق وزیرڈاکٹر شیرافگن نیازی کے انتقال کی خبرپورےضلع میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اور لوگوں کی کثیرتعدادان کے گھر میں جمع ہونا شروع ہوگئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق چھ ماہ سے جگر کے کینسر میں مبتلا ڈاکٹر شیر افگن چار روز نیم بیہوشی کے بعد دوپہردوبجے انتقال کرگئے۔ نشتر میڈیکل کالج سے انیس سو ستر میں ایم بی بی ایس  کرنے کے بعد دوسال ہاؤس جاب کے بعد پرائیویٹ پریکٹس شروع کردی۔ عوامی اور سماجی خدمات کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہونا شروع کیا اور انیس سو پچھتر کے بلدیاتی انتخابات میں ممبر ضلع کونسل بنے۔ انیس سو پچاسی اور انیس سو اٹھاسی میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ جبکہ انیس سو نوے، ترانوے اور انیس سو ستانوے کے انتخابات میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوہزار دو میں وہ ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی میں جاپہنچے۔ مرحوم نے اپنے پیچھے ایک بیٹا امجد علی، ایک بیوہ اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ جبکہ ان کا بڑا بیٹا چند سال قبل اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن