ہنگو اپراورکزئی ایجنسی کےعلاقے بلند خیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر میزائل داغے جس میں دس افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ ہنگو میں پولیٹیکل انتظامیہ کےمطابق حملہ خلیفہ مرکز پر ہوا جس میں طالبان کمانڈر شاکر اللہ کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے میں طالبان کمانڈر کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ ادھر حملے کےبعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے۔