اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی ہیومن رائٹس کوآرڈینیٹرنفیسہ شاہ نے جوقوتیں سندھ کوغیرمستحکم کررہی ہیں وہ قانونی پلیٹ فارم پرآکربات کیوں نہیں کرتیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے سندھ کو تقسیم کیاجارہا ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ سندھ نے ہمشہ وفاق کی مضبوطی کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا ٹرائل کرکے سابق وزیراعظم کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پرانہوں نے ملالہ یوسف زئی پرحملے کی شدید مذمت بھی کی
سندھ میں بلدیاتی نظام کی آڑمیں صوبے کوغیرمستحکم کرنا تشویشناک آمرہے۔ بلدیاتی نظام پراعتراضات والے اپنی ترمیم سامنے لائیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ
Oct 11, 2012 | 20:41