اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جواد عباس نے رمشا مسیح کیس میں گرفتارامام مسجد خالد جدون کوضمانت پررہا کردیا۔

Oct 11, 2012 | 20:50

سٹی رپورٹر

ملزم کے وکیل واجد گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ امام مسجد خالد جدون کے خلاف کیس ثابت نہیں ہوا، گواہان بھی منحرف ہو چکے ہیں لہذاٰ ملزم کوضمانت پررہا کیا جائے عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر ضمانت پر رہا کردیا۔ اس سے قبل رمشا مسیح کو بھی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا اور اس کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسے اڈیالہ جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر کے نامعلوم مقام پرپہنچایا گیا ہے۔

مزیدخبریں