پاکستان اور بھارت تمام مسائل دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اوردونوں ممالک باہمی مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ معظم خان


اسلام آباد میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے کویت جبکہ صدر آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے متعلق قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے تاہم ملالہ پرحملہ پاکستان کے مستقبل اور امیدوں پرحملہ ہے۔ معظم خان نے کہا کہ پاکستان اوربھارت تمام مسائل دوطرفہ بنیادوں پرمذاکرات کے ذریعے حل کرنے پریقین رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن