کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت ہوا اورکاروبار کے آغاز سے اختتام تک مارکیٹ میں نمایاں تیزی رہی۔بینکس، فرٹیلائزراورپی ٹی سی ایل سمیت زیادہ تر کمپنیوں میں تیزی نےانڈیکس کو ٹریڈنگ کے دوران پندرہ ہزار نو سو پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بپہچنے میں مدد دی ۔ کاروبار کے اختتام پر اینگر کارپوریشن، فوجی فرٹیلائزراور فوجی سیمنٹ سمیت دیگر کمپنیوں میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس پندرہ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکیانوے پوائنٹس بڑھ کر پندرہ ہزار آٹھ سو پینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر دس کروڑ شئیرز کا لین دین ہوا،کاروباری حجم کے اعتبار سے پی ٹی سی ایل کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی رہی اور ایل ایس پچیس انڈیکس تئیس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار نو سو اکسٹھ پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ستانوے کمپنیوں کے پچیس لاکھ بارہ ہزار چھ سو حصص کا کاروبار ہوا۔ چھبیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،اکیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ پچاس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔