کراچی(وقائع نگار) وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ خوابوں کا وقت گزر گیا اب حقیقت کا دور آیا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اویس مظفر کا مستقبل اچھا ہے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح گڈ گورننس ہے اور ساری صورت حال کو پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری خود مانیٹر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات سید اویس مظفر کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، وزیراعلی وزارت داخلہ کا قلمدان اچھی طرح چلارہے ہیں جبکہ اویس مظفر کے پاس بلدیات کی وزارت ہے، ان کی کارکردگی بھی اطمینان بخش ہے۔
اویس مظفر کا مستقبل اچھا‘ شرجیل میمن کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا‘ منظوروسان
Oct 11, 2013