سکردو: محکمہ برقیات کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کےخلاف احتجاج گلگت بلتستان میں پانی و بجلی سپلائی بند کر دی

 سکردو (این این آئی) محکمہ برقیات کے ملازمین نے تنخواہوں کی عد م ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پورے گلگت بلتستان میں پانی وبجلی کی سپلائی بند کردی۔ سکردو میں محکمہ برقیات کے 4 ہزا ر 448 ملازمین نے 3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجا گلگت، سکردو، ستور سمیت تمام اضلاع میں بجلی وپانی کی سپلائی بند کردی، پاور اور سب سٹیشن پر احتجاج کر نے والے ملازمین نے بتایا صوبائی حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے کے باعث پانی و بجلی بند کر کے احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...