لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پنجاب کا نظام حمزہ شہباز اور سندھ کا اویس ٹپی کے سپرد کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس چشتیہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت پیر طارق ولی چشتی نے کی۔ دریں اثنا سنی اتحاد کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری نے جامع مسجد نوریہ غوثیہ دبئی ٹاﺅن رائیونڈ روڈ لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سزائے موت پر پابندی لگانا آئین اور شریعت کی خلاف ورزی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے مفتی محمد عابد جلالی، مولانا سلیم اللہ نقشبندی اور حافظ محمد فاروق نے بھی خطاب کیا۔
پنجاب کا نظام حمزہ اور سندھ میں اویس ٹپی کے سپرد کرنا، جمہوریت کی نفی ہے: حامد رضا
Oct 11, 2013