فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ پر ٹول پلازہ کوٹ عبدالمالک کے قریب سامان سے بھرا ہوا ٹرک بجلی کے پول سے ٹکرا گیا۔ زبردست دھماکہ سے تاریں ٹوٹ گئیں۔ پول رکشہ پر جا گرا جس سے رکشہ سوار دو عورتوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔