لاہور (سٹاف رپورٹر) مشین میں کرنٹ آنے‘ تاروں پر گرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ راوی روڈ کے علاقہ توحید پارک میں کار خانے کے اندر الیکٹرک مشین پر کام کرنے والا 40 سالہ شبیر حسین مشین میں کرنٹ آ جانے سے ہلاک ہو گیا۔ 4 بچوں کا باپ تھا اور کرائے کے مکان میں راوی روڈ میں رہائش پذیر تھا۔ کرول گاٹی کے 38 سالہ وارث محنت کمزدوری کرتا تھا وارث گزشتہ رات گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ اچانک اٹھ کر نیچے جانے کیلئے سیڑھیوں کی جانب بڑھا کہ اسی دوران اس کا پاﺅں پھل گیا اور وہ چھٹ سے نیچے گرتے ہوئے بجلی کی تاروں پر جا گرا جس سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔