کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے صحافی ولی بابر قتل کیس کے وکیل نعمت علی رندھاوا کے پوسٹمارٹم کیلئے قبر کشائی کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قبر کشائی آج اسسٹنٹ کمشنر‘ عدالتی افسر کی نگرانی میں ہو گی‘ نعمت علی رندھاوا کی نعش کا قتل کے بعد پوسٹمارٹم نہیں ہو سکا تھا‘ قبل ازیں ملزم کاظم عباس رضوی کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی آصف احمد کی عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر لایا گیا جبکہ وقوعہ کے دوسرے گواہ کو بھی سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔ گواہ نے ملزم کاظم عباس کو شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے 26 ستمبر کی رات پونے 8 بجے نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے نعمت علی رندھاوا کی سفید کار پر فائرنگ کی ملزم کا دفعہ 164 کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر نعمت رندھاوا کی قبر کشائی آج ہو گی
Oct 11, 2013