سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشہ پر پابندی چیلنج

سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشہ پر پابندی چیلنج

 کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشہ پر پابندی کو چیلنج کردیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں پابندی کے خلاف درخواست چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن اکبر خان نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم کے بغیر زبانی احکامات پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ 2011 میں قانون میں ترمیم کرکے چنگ چی رکشے کی بطور سواری گنجائش پیدا کی گئی تھی۔ درخواست میں اے ائی جی ٹریفک، ڈی ائی جی ٹریفک اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔
رکشہ/ پابندی چیلنج

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...