نیٹو فورسز کا انخلائ: سلامتی کونسل نے 2014ءتک حتمی مینڈیٹ کی منظوری دیدی

نیٹو فورسز کا انخلائ: سلامتی کونسل نے 2014ءتک حتمی مینڈیٹ کی منظوری دیدی

نیویارک +جنیوا (این این آئی+اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں کےلئے متبادل روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے بصورت دیگرمکمل منشیات ریاست،، بننے کے خطرات ہیں۔ 2014ءمیں نیٹو فورسز کے انخلاءکے حوالے سے سلامتی کونسل نے فائنل مینڈیٹ کی منظوری دیدی۔ 2014 تک سکیورٹی کی ذمہ داری افغان فورسز کے سپرد کرنے کا کہا گیا ہے۔

اسفندیار کی بزدلی کا داغ بشیر بلور سمیت 900 شہداءخون دیکر بھی نہ دھو سکے: اعظم ہوتی کا الزام
پشاور (آئی این پی) سینیٹر اعظم خان ہوتی نے الزام لگایا ہے کہ اسفندیار ولی خان کی بزدلی کا جو داغ پارٹی کے دامن پر لگا ہے، بشیر بلورشہید سمیت اے این پی کے 900شہداءبھی اپنا خون دیکر پارٹی کے دامن سے وہ داغ نہ دھو سکے۔
 سینیٹر اعظم خان ہوتی کے ترجمان فرہاد خاور کے مطابق سینیٹر اعظم خان ہوتی نے کہا ہے کہ اسفندیار کے بارے میں رہبر تحریک خان عبدالولی خان نے فرمایاتھا کہ یہ شخص میرا بیٹا ضرور ہے، لیکن پختونوںکی قیادت کا اہل نہیں۔ اور ایک وقت ایسا بھی آئے گاکہ اسفندیارپختونوں کی اس مٹی کا سودا بھی کرے گا۔ آج وقت نے خان عبدالولی خان بابا کے تمام باتوں کو سچ ثابت کیا۔ میں ایک بار پھر اسفندیار سے درخواست کرتا ہوں کہ رضاکارانہ طور پر پارٹی کے معاملات سے علیٰحدہ ہو جائے۔اس سے پہلے کہ خدائی خدمتگاروں کی اولاد آپ کو پارٹی سے باہر پھینک دے۔
اعظم ہوتی

ای پیپر دی نیشن