ملتان (لیڈی رپورٹر) معاشرتی اقدار سماجی رویوں گھریلو پریشانیوں اور ناانصافیوں کی وجہ سے انسان کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے معاشی حالات سماجی ناہمواریوں اورمہنگائی کی وجہ سے لوگ سخت ذہنی دبا¶ کا شکاررہتے ہیں حکومت صحت مند سرگرمیوں کی طرف توجہ دیکر ڈپریشن کے شکار لوگوں کوریلیف دے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار طارق عمر چودھری نے فرینڈز فا¶نڈیشن اوراسلامک میڈیا فا¶نڈیشن کے زیراہتمام ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد کو معاشی پریشانیوں اورسماجی ناانصافیوں سے نکالنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اسلامک میڈیا فا¶نڈیشن کے چیئرمین محمد علی رضوی نے سیمینار میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں سرکاری سطح پرذہنی امراض میں مبتلا افراد کے علاج کے لئے ہسپتال بنایا جائے جن ہسپتالوں میں ذہنی اورنفسیاتی امراض کے الگ سے وارڈ موجود ہیں ان میں ادویات اورطبی سہولتوں کا فقدان ہے پنجاب حکومت اس کی طرف خصوصی توجہ دے سیمینار سے ڈاکٹر نثار احمد ڈاکٹر یحییٰ بھٹی ثنا ءالحق شعیب عزیز احمد خان ڈاکٹرعارف میاں نعیم ارشد اختر جاوید لنگاہ احسان سدوزئی ڈاکٹرراشد حسینی واجد رضوی شیخ طارق بلال عنایت علی قریشی ڈاکٹرعامرشفیق چغتائی اورسلیم چوہان نے بھی خطاب کیا۔