چیچہ وطنی میں دلہن کی سہیلیوں کی انوکھی شرط پر دلہا نے ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگا دیا

چیچہ وطنی (ثنا ء نیوز ) دلہن کی سہیلیوں کی انوکھی شرط پردلہا نے ’’گو نواز گو‘‘کا نعرہ لگا دیا۔ یہ دلچسپ واقعہ بائی پاس روڈ پر واقع میرج ہال میں منعقدہ شادی کی تقریب میں اسوقت پیش آیا جب دلہن کی سہیلیوں نے ہال میں انٹری کیلئے دلہا سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا، دلہا نے کم رقم دینے کی پیشکش کی بحث مباحثے کے بعد لڑکیوں نے شرط رکھی کی اگر دلہا ’’گو نواز گو‘‘کا نعرہ لگا دے تو اسے بغیر رقم ہال میں داخل ہونے دیا جائیگا، دلہا نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگا دیا جس پر پورا ہال ’’گو نواز گو‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...