اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) جدہ سے کراچی جانے والی حاجیوں کی پرواز اسلام آباد اتار لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے کراچی جانے والے پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 بغیر کسی اطلاع کے اسلام آباد اتاری گئی۔ مسافروں کا کہنا تھا پرواز پہلے ہی 3 گھنٹے تاخیر کے ساتھ ٹیک آف کی گئی اس کے بعد بغیر کسی اطلاع کے اسلام آباد اتار لی گئی۔ اس موقع پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی شخصیات کو اتارنے کیلئے پرواز کا رخ تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے جہاز سے اترنے سے انکار کر دیا۔ پرواز میں وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان بھی موجود تھے۔ دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا تھا پرواز شیڈول کے مطابق ہے۔ بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پرواز میری وجہ سے اسلام آباد نہیں اتاری گئی بعدازاں پی آئی اے حکام اور مسافروں کے درمیان مذاکرات کے بعد مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے کراچی بھجوایا گیا۔
پرواز
جدہ سے کراچی آنیوالی حج پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا، مسافروں کا احتجاج
Oct 11, 2014