اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں الیگزر گروپ کیخلاف سات ارب کے غبن کے مقدمہ کے ریفرنس کی منظوری دیدی ریفرنس میں ملزم آصف جاوید عرف ابراہیم سمیت دیگر ملزم شامل ہیں جن پر کرپشن کرکے عوام الناس کو اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنے کا الزام ہے نیب کو اس کیس میں تاحال 20 ہزار شکایات موصول ہو چکی ہیں الیگزر گروپ سکینڈل میں ایک ملزم آصف عرف ابراہیم کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے مقدمہ میں شامل سات ملزمان بیرون ملک فرار ہیں جبکہ دو اندرون ملک فرار ہیں۔ تمام کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ بیرون ملک فرار ملزمان میں اسامہ، عبدالخالق، تین لالیکا برادران اور ندیم حسن سمیت دیگر شامل ہیں یہ ملزمان بنکاک، چین، ملائیشیا، دبئی اور سری لنکا میں فرار ہیں۔ سکینڈل میں تاحال 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں احسان الحق، ابرار الحق، حافظ محمد نواز، معین اسلم، عبیداللہ، شبیر احمد عثمانی، ساجد احمد آصف اور آصف جاوید سمیت دیگر شامل ہیں۔
مضاربہ سکینڈل
نیب نے مضاربہ سکینڈل میں 7 ارب کے ریفرنس کی منظوری دیدی، ایک ملزم گرفتار 7 بیرون ملک فرار، 2 ملک میں روپوش
Oct 11, 2014