حیدر آباد، ڈاکوئوں نے مزاحمت پر دکاندار کو رشتہ دار سمیت قتل کردیا

Oct 11, 2014

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ 2 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلح افراد نے دکان بند کرنے کے دوران کیش لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار اور اسکا رشتے دار جاں بحق ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس کے موقع پر نہ پہنچنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
حیدر آباد ڈاکو

مزیدخبریں