کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور بڑھتے ہوئے امریکی ڈرون حملے قابل مذمت ہیں: مسرت شاہین

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسرت شاہین نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی افواج کی فائرنگ و گولہ باری اور قبائلی علاقہ جات میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں معصوم پاکستانیوں  کی شہادتوں کی بھر پور مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا سرحدوں پر بھارتی جارحیت اور ڈرون حملوں میں درجنوں معصوم پاکستانیوں کو انکی جانوں سے محروم کردینا عالمی انصاف کیخلاف ہے۔
مسرت شاہین

ای پیپر دی نیشن