قومی کھیل ہاکی کی ترقی شروع ہو گئی : عرفان الحسن بھٹی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سانگلہ ہل ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر عرفان الحسن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی فائنل تک رسائی کا تمام کریڈٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کو جاتا ہے جن کی محنت اور اچھے فیصلوں کی وجہ سے قومی کھیل ترقی کرنا شروع ہو گئی ہے۔ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اختر رسول نے سابق اولمپئنز کو قومی کھیل کی ترقی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عرفان الحسن کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کسی میچ میں ہار نہیں سکی ہے پنلٹی شوٹ آوٹ پر قسمت نے ساتھ نہیں دیا ورنہ آج پورے ملک میں جشن ہو رہا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختر رسول کی قیادت میں کام کرنے والے ٹیم مینجمنٹیں اور سلیکشن کمیٹی با اعتماد افراد پر مشتمل ہے اگر ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی گئی تو مستقبل میں مزید اچھے نتائج حاصل ہونگے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مطلوبہ فنڈز جلد سے جلد جاری کئے جائیں تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہاکی سرگرمیوں کو اچھے طریقے سے چلایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...