ایرانی فوجی کمپلیکس میں دھماکہ پُر اسرار صورتحال اختیار کر گیا

Oct 11, 2014

لندن ( بی بی سی ) ایران کے پارچین فوجی کمپلیکس میں اتوار کو ہونے والا مبینہ دھماکہ پر اسرار صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹر نیشنل سکیورٹی  ( آئی ایس آئی ایس ) کی حالیہ سٹیلائیٹ تصاویر کو سکین کرنے کے بعد اس بات کو اور تقویت ملتی ہے کہ اس جگہ کو کچھ نقصان ضرور پہنچا ہے ۔ دارالحکومت تہران کے جنوب میں واقع پار چین وہ جگہ ہے جہاں خیال ہے کہ ایران وہاں وہ آتشی مادہ ٹیسٹ کرتا ہے جو جوہری ہتھیار بنانے میں کام آتا ہے ۔ سیٹلائٹ تصاویر کے بعدپار چین پر سوالات اور بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ آئی آئی ایس ایس کے ڈائریکٹر مارک فٹزپیٹرک نے کہا کہ آئی اے ای اے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ پارچین میں داخل ہو تاکہ وہ ان الزامات کو پرکھ سکے کہ وہاں مبینہ طور پر جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تجربات ہوتے رہے ہیں ۔ اتوار کے بعد سے آئی ایس آئی ایس کو ملنے والی تصاویر میں وہاں سے عمارتیں تباہ یا بالکل غائب نظر آتی ہیں ۔ اس لیے وہاں ہونے والا دھماکہ اور بھی پر اسرار ہوجاتا ہے ۔

مزیدخبریں