بھارت نے سیلاب متاثرہ کشمیریوں کی بحالی کیلئے ابھی تک کچھ نہیں کیا: حریت قیادت

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونیوالے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر حریت قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، نعیم خان سمیت دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔   ہمیں اسے احسن طریقے سے نبھانا چاہئے۔ بھارت اور کٹھ پتلی انتظامیہ ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ بیرون ملک مقیم کشمیری سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے قائد سید علی گیلانی نے تحریک حریت کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی  کہ سیلاب متاثرہ کشمیریوں کی مدد کرنا ہمارا دینی فرض ہے۔

ای پیپر دی نیشن