لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ امن کا گھر ہے اور قرآن پاک رشد و ہدایت کا منبع ہے۔ مساجد اور مدرسے مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم فرقہ بندی اور عصبیت کا شکار ہو گئے۔ ہماری بقا اور سلامتی خوشحالی صرف آپس کے اتحاد میں پنہاں ہے۔
قرآن پاک رشد و ہدایت کا منبع ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
Oct 11, 2014