کوئٹہ (نوائے وقت نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں خاتون سمیت دو افراد کی نعشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نعشیں کلی سردہ کے علاقے میں گھر سے ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجہ سیاہ کاری کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ/ نعشیں