لاہور (سپیشل رپورٹر) اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے مقررین کے صوبہ پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898زیردفعہ 144 (6) کے تحت اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے خطیبوں کے صوبہ میں داخلے اور دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے خطیبوں کے صوبہ میں مزید قیام پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ حکم نامہ فوری طور پر نافذالعمل ہو کر یکم نومبر 2015 ء تک موثر ہو گا۔
اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے خطیبوں کے صوبہ پنجاب میں داخلے پر پابندی
Oct 11, 2015