کھٹمنڈو (اے پی پی) نیپال میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ (آج) اتوار کو ہو گی۔ نیپالی اسمبلی کے سپیکر سبھاش نیموانگ کے مطابق ممبر پارلیمان وزارت اعظمٰی کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کریں گے اور حتمی رائے شماری اتوار کو کی جائے گی۔ نیپال کے نئے آئین کے نافذ العمل ہونے کے بعد موجودہ وزیراعظم سوشیل کویئرالا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
نیپال