فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ میں کھیلی جانے والی نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ کے سلسلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان چھ میچ کھیلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے پشاور کی ٹیم کو 54-8 سے شکست دی جبکہ ایچ ای سی نے کراچی کو 70-10 سے ہرایا۔ اسلام آباد نے لاہور کو 37-16 ‘ واپڈا نے ریلوے کو 8-55 اور پاکستان آرمی نے فیصل آباد کو 37-20 سے ہرایا۔ ڈی او سپورٹس چوہدری طارق نذیر اور دیگر آفیشلز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آج فیصل آباد کا مقابلہ کراچی سے، واپڈا کا لاہور سے، ریلوے کا اسلام آباد سے، پاکستان آرمی کا کراچی سے اور ایچ ای سی کا فیصل آباد سے ہوگا۔ کا فائنل میچ 13 اکتوبر کو صبح دس بجے کھیلا جائے گا۔