خیبر پی کے اور فاٹا میں انسداد پولیو مہم شروع، 42 بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

پشاور (بی بی سی اُردو) پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پی کے میں ہفتہ سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 42 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ فاٹا اور خیبر پی کے سے رواں سال اب تک 26 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت کم ہے۔ اس مہم کے دوران خیبر پی کے کے 13 اضلاع میں موبائل اور موقع پر موجود ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ خیبر پی کے کے 13 اضلاع میں 10 ہزار جبکہ فاٹا میں 3 ہزار ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...