کراچی (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الزام لگایا ہے کہ ان کی جماعت کیخلاف جاری آپریشن میں رینجرز اور پولیس نے مزید 9 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ جاری والے اعلامیہ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی اور کورنگی میںگھروں پر چھاپے مارے اورمزید 9 کارکنوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منقل کردیا۔ یوں اب تک اسکے 15 کارکنوں کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔