پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں معدنیات کا ایک اور سکینڈل سامنے آیا ہے۔ احتساب کمشن کے مطابق خیبر پی کے میں 5 مقامات پر غیرقانونی مائننگ جاری ہے۔ غیرقانونی مائننگ نوشہرہ، چارسدہ، ایبٹ آباد، گواری اور صوابی میں جاری ہے۔ ملوث افراد کو بلیک لسٹ کر کے کارروائی کی جائے۔