شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالسمیع خان نے وزیر اعظم نواز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان پیکج اگر انتخابی مہم کا حصہ نہیں ہے تو میاں صاحب کو اڑھائی سال کسانوں کی یاد کیوں نہیں آئی، مسلم لیگ ن کی حکومت کی کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں میں بددلی اور بے چینی پھیل رہی ہے جو ملک کی معیشت کے لئے زہرِ قاتل ہے۔ کسانوں کی حالت زار پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بے حسی قابل مذمت ہے حکومت اپنی زرعی پالیسی پر نظرثانی کرے۔
حکومتی کسان کش پالیسیاں معیشت کیلئے زہر قاتل ہیں:عبدالسمیع خان
Oct 11, 2015