’’نواز،شہبازشریف کا بھکھی پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنا توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے اہم اقدام ہے‘‘

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف کی طرف سے بھکھی پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنا توانائی بحران کے خاتمہ کی جانب ایک اور اہم اقدام ہے جس سے آئندہ دو سال کے بعد 1180میگا واٹ بجلی پاور سیکٹر کو میسر آئے گی اور قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی، حکومت انرجی بحران سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور2018لوڈشیڈنگ سے خاتمہ اور روشنیوں کی مکمل بحالی کا سال ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ شیخوپورہ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد عارف خان سندھیلہ ایم پی اے نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں نواز لیگ 2013کے مقابلے میں زیادہ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرے گی ، عمران خان پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں اس کے فوائد و ثمرات عوام میں منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ عمران خان جلائو گھیرائو اور منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،عمران خان کافوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ پوراہو گیامگر الیکشن ہارنے پر وہ پھر دھاندلی کا شور مچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...