محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور اس دوران پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے اکثر علاقے گرمی کے نشانے پر رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کا زور ہوگا اور اس دوران ابرکرم برسنے کا بھی کوئی امکان نہیں۔ اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔