لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار نسیم وکی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بھارت جانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کے لئے بھارت جانا تھا مگر بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف مسلسل ارحانہ رویہ اپنانے کے باعث انہوں نے بھارت جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔