لاہور (سپورٹس ڈیسک) بلاوایو ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان اے کے خلاف 444 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان اے نے 3 وکٹوں پر 139رنز بنائے۔ زمبابوے اے کی جانب سے مور نے 8 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 157 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کریمر نے 54 رنز بنائے۔ پاکستان کے شاداب خان 4، محمد اصغر 3، حمزہ، فہیم اشرف نے ایک ایک شکار کیا۔ جواب میں پاکستان اے نے 139 رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر زین عباس 61، سعد علی 15 رنز پر کھیل رہے تھے۔