لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کا ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا تنازعہ منظر عام پر آ گیا ، لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط ارسال کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران لاہوروائٹس کے کپتان عمر اکمل نے ساتھی کھلاڑی وہاب ڈار سے بدتمیزی کی اور انہیں ڈریسنگ روم سے باہر نکال دیا ، جس پر وہاب ڈار نے لاہور کر کٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شعیب ڈار کو سارے معاملے سے آگا ہ کیا ۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم نے کہا ہے کہ سیکرٹری ریجن نے اختیارات کا ناجائزہ استعمال کرتے ہوئے لاہور ٹیم کے کپتان عمر اکمل کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس پر ایکشن لے سکتا ہے تاہم منیجر نے چار روزہ میچ کے پہلے روز ہی معاملہ رفع دفع کرا دیا تھا۔ خواجہ ندیم کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے رویئے سے ذاتی طور پر مطمئن ہوں خواجہ ندیم احمد نے معاملہ معمولی قرار دیکر سیکرٹری کے خط کو لاہور کرکٹ کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیدیا۔ عمر اکمل کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط ایل آر سی اے کے سیکرٹری نے لکھا ہے جو مجاز اتھارٹی ہی نہیں ہیں۔ پی سی بی سے کسی بھی قسم کی خط و کتابت کا اختیار ریجنل صدر کو ہوتا ہے اور لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ ماسوائے سیکرٹری کے عمر اکمل کی کارکردگی اور روئیے سے مطمئن ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کو عمر اکمل کے روئیے کے حوالے سے خط لکھنے والے آفیشل نے ذاتی رنجش میں ایسا کیا ہے۔
عمر اکمل ایک بار پھر تنازعہ کی زد میں، قائداعظم ٹرافی کے دوران کھلاڑی سے جھگڑا
Oct 11, 2016