قائداعظم ٹرافی: لاہور وائٹس نے پی آئی اے کو96 رنز سے شکست دے دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی 2016-17ء کا دوسرا راونڈ مکمل ہو گیا جس میں لاہور وائٹ، واپڈا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ قذافی سٹیڈیم، ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور، این بی پی سٹیڈیم کراچی اور جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں کھیلے جانے والے میچز بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گراونڈ میں لاہور وائٹ اور پی آئی اے کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں لاہور وائٹ ٹیم نے 96 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ کی خاص بات عمر اکمل کی شاندار کپتانی اور بلے بازی تھی۔ انہوں نے میچ میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 175 رنز سکور کیے۔ میچ کے آخری پی آئی اے ٹیم نے 415 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز 115 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 318 کے مجموعہ پر آوٹ ہو گئی۔ لاہور وائٹ کی جانب سے عمید آصف نے پانچ اور عدنان رسول نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں واپڈا ٹیم نے کراچی بلیوز کو 46 رنز سے مات دی۔ اس میچ کے آخری روز کراچی بلیوز ٹیم 375 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 327 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ واپڈا کے وقاص مقصود نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں یو بی ایل اور لاہور بلیوز کا میچ، ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں پشاور اور سوئی سدرن گیس کا میچ، این بی پی سٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹ اور نیشنل بنک کا میچ، جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں فاٹا اور کے آر ایل کا میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...