نجم سیٹھی، سبحان احمد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ چلے گئے

Oct 11, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی طرح بگ تھری کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اپنا مضبوط موقف پیش کریگا۔ پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی کو دس رکن ممالک کے درمیان برابر تقسیم کرنے پر بھی بات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی فنانس بل پر بھارت کی ڈٹ کر مخالفت کریگا۔ پی سی بی انڈین کرکٹ بورڈ کے عدالتی معاملات کو بھی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گا۔

مزیدخبریں