کراچی(آئی این پی) پاکستان کے قابل فخر سپوت عرفان محسود ایک جانب ایم فل کے طالبعلم ہیں تو اپنے گھر سے دور ایک دوسرے شہر میں رہائش پذیر ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک منٹ میں ایک ٹانگ سے سب سے زیادہ کِک لگانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ محمد عرفان محسود نے احمد امین بودلہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے عرفان محسود کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی ہے۔26 سالہ عرفان کا تعلق وزیرستان کی تحصیل لدھا سے ہے اور انہوں نے ایک منٹ میں 87 ککس لگائیں۔