ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کیلئے محمد عامر دبئی چلے گئے

Oct 11, 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس) والدہ کی بیماری کے باعث دبئی سے وطن واپس لوٹنے والے قومی کرکٹر محمد عامر ٹیسٹ ٹیم میں شرکت کیلئے دوبارہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ محمد عامر ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون سکواڈ میں شامل تھے تاہم والدہ کی بیماری کے باعث انہیں واپس آنا پڑا۔ اب وہ ٹیسٹ ٹیم میں ان ایکشن ہونگے۔ یو اے ای میں پاکستان ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں کلین سویپ شکست دے چکا ہے۔

مزیدخبریں