لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پارلیمنٹ سے غیرت کے نام پر قتل کے بارے میں پاس ہونے والے بل کو قرآن و سنت اور اجماع ِامت کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو آئین پاکستان کے تحت ہرگز اختیار نہیں ہے کہ قرآن و سنت کیخلاف قانون سازی کرے قرآن مجید میں مقتول کے ورثاء کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ قاتل سے قصاص لیں یا قصاص معاف کر کے دیت لیں یا دیت بھی معاف کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام سے بڑھ کر حقوق انسان اور حقوق نسواں کا کوئی علمبردار نہیں ہے ۔
غیرت کے نام پر قتل ، پاس ہونے والا بل قرآن و سنت کے منافی ہے: اشرف آصف جلالی
Oct 11, 2016