لاہور (پ ر) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس زیر صدارت پروفیسر توصیف صادق، صدر لاہور ڈویژن ہوا جس میں جنرل سیکرٹری غلام مصطفی سینئر نائب صدر سرور شاد، حافظ اعتبار، ڈاکٹر عندلیب، ڈاکٹر شاہین کرامت اور زاہد اعوان نے خصوصی شرکت کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایک مخصوص مدت (ٹائم سکیل) کے بعد اگلے گریڈوں میں ترقی دی جائے اب تک صورتحال یہ ہے 18سے 20 سال بعد گریڈ 17 سے 18 میں ترقی ہوئی ہے جبکہ دوسری ترقی 28سے 32 سال میں ہوئی ہے اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ پروموشن ریٹائرمنٹ سے پہلے ہو گی یا نہیں۔