قومی سلامتی اجلاس کے بارے میں خبر دینے والے صحافی کا نام ای سی ایل میں شامل

لاہور (خصوصی رپورٹ) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق روزنامہ ”ڈان“ میں صفحہ اوّل پر چھپنے والی خبر کے بعد خبر دینے والے عملہ کے رکن سائرل المیڈا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ المیڈا کی اس خبر میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں جو سٹوری دی گئی تھی اس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور بعض حکومتی ارکان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مبینہ طور پر قربت کے نتیجہ میں متعدد عسکریت پسند گروپوں کیخلاف کارروائیاں روکے جانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس نے خبر کے مندرجات کی تردید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اجلاسوں کے دوران تمام رابطے معمول کے مطابق ہیں۔ روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ اخبار اپنے قارئین کیلئے صاف ستھری، آزادانہ اور بالکل صحیح رپورٹنگ کے حوالے سے بہت مقدس حلف تصور کرتا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس خبر کی پوری طرح تصدیق اور چیکنگ کی گئی تھی۔ دوسرے یہ کہ اس صورتحال سے واقف اور شرکاءسے اس بارے میں معلومات کیلئے رابطہ کیا گیا ایک سے زیادہ ذریعے نے تفصیلات کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اخبار کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں سے گریز کرنا چاہئے۔
ظفر عباس

ای پیپر دی نیشن