سوات (آن لائن) اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسوںکے ناکامی کے باعث ملک انتہائی نازک دور سے گزررہاہے اور ان غلط پالیسوں کی وجہ سے سارک ممالک یعنی بھوٹان ،بنگلہ دیش ،بھارت اور نیپال افغانستان کے ساتھ مل گئے ہیں اور پاکستان تنہارہ گیا ہے نوازشریف نے سی پیک پر کئی بار وعدہ خلافی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو صوبے کے اصل مسائل کا ادراک نہیں ہے اور نہ اُن کو صوبے کے مسائل کی کوئی پروا ہے۔ مردان میں لاشیں اُٹھائی جارہی تھی اور عمران خان لاہور میں ناچ گانے میں مصروف تھے۔ شہروںکو بند کرنا سیاست نہیں ہے ورنہ پشاور کو دوگھنٹوںمیں بند کرسکتے ہیںکپتان پر وزارت عظمی تک پہنچنے کے لئے نشہ سوار ہے لیکن کپتان کا وزارت عظمی تک پہنچنے کا راستہ اور طریقہ کار درست نہیں ہے میرا کپتان کو مشورہ ہے کہ وہ وزرات عظمی تک جمہوری راستہ اختیار کریں ۔ نواز شریف ہمیںبھائی تسلیم کریںغلام نہ سمجھے کیونکہ ماضی میں انگریزوںنے بھی ہمیں غلام بنانے کی کوشش کی تھی لیکن اُن کو منہ کی کھانا پڑی تھی آٹھارویں ترمیم کے بعد مارشل کے راستے بند ہوچکے ہیں۔
اسفند یار