اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں عوام پر کئے جانے والے ظلم کو روکنے کے لئے فیصلہ کن انداز میں اقدامات کریں۔ کشمیر کے عوام اپنا حق خودارادی مانگ رہے ہیں، کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور بین الاقوامی برادری نے کشمیر کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے گا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں سیاسی اسیروں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری لیڈر یاسین ملک قید تنہائی میں برہان وانی کی شہادت 9جولائی 2016ءسے ہیں اور ان کی صحت مسلسل گرتی جا رہی ہے۔
زرداری