بچیوں کا عالمی دن آج منایا جائیگا ذہنی صحت کا منا لیا گیا، لڑکیوں کے بااختیار ہونے تک مسائل حل نہیں ہونگے‘ خواتین رہنما

لاہور ، اسلام آباد (رفیعہ ناہید اکرام+ ایجنسیاں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 11 اکتوبرکو بچیوںکا پانچواں عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اقوام متحدہ نے 19دسمبر2011کو یہ دن منانے کی قراداد منظورکی تھی اور پہلی مرتبہ یہ دن چار برس قبل 2012ءمیں منایا گیا تھا۔ اس دن کومنانے کا مقصد لڑکیوںکو درپیش مسائل ، صنفی امتیاز، مساوی مواقع کی عدم دستیابی، بنیادی انسانی حقوق کے حصول میں مشکلات اورمظالم وتشددکی طرف دنیاکی توجہ مبذول کرواناہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیابھرکی ہرچارمیںسے ایک لڑکی کوجسمانی تشدد کاسامنا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگومیں چائلڈرائٹس موومنٹ کی ثناخواجہ اورر اشدہ قریشی نے کہاکہ پنجاب کی بچیاںگھریلووجسمانی تشدد، کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر و دیگر بنیادی حقوق سے محرومی سمیت لاتعداد مسائل کا شکار ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ نعیمی نے کہاکہ اسلام فرسودہ رسوم و رواج کے تحت بچےوں اور خواتےن کے ساتھ ہونے والے کسی بھی طرح کے ظلم کی قطعا حماےت نہےں کرتا۔ دوسری طرف پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد ذہنی اور دماغی امراض کی روک تھام اور اس سے متعلق لوگوں کو آگاہی دینا ہے۔
عالمی دن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...