خواتین تحریک انصاف کا ہر اول دستہ 30 اکتوبر کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگی: سلونی بخاری‘ سعدیہ سہیل

ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما میڈم سلونی بخاری اور ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ خواتین تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہیں۔ 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے موقع پر ملک بھر سے خواتین شرکت کرکے یہ ثابت کرینگی کہ وہ ملک و قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سبین گل خان کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن